اخراجات کی تفصیلات

عام انتخابات 2023 کی تیاریوں کا آغاز، اخراجات کی تفصیلات جاری

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023ء کیلئے ہونے والے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق 2023ء کے الیکشن پر 47 ارب 41 کروڑ 73 لاکھ روپے اخراجات آئیں گے۔

امید ہے 31 مئی سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے، شیخ رشید

الیکشن کمیشن کے مطابق ٹرینگ ونگ کیلئے 1 ارب 79 کروڑ اور 90 لاکھ تک کا خرچہ آئے گا۔اس کے علاؤہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کیلئے 4 ارب 83 کروڑ اور 55 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

اس کے علاؤہ انتخابی فہرستوں پر 27 کروڑ 20 لاکھ خرچ سمیت الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ پر 5 ارب 60 کروڑ اور 6 لاکھ خرچہ ہو گا۔انتخابات کیلئے سیکیورٹی اور آرمی کی خدمات کیلئے 15 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

پنجاب میں انتخابات کیلئے 9 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات جبکہ سندھ میں انتخابات کیلئے 3 ارب 65 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔خیبر پختونخوا میں الیکشن کیلئے 3 ارب 95 کروڑ روپے اور بلوچستان میں انتخابات کیلئے ایک ارب 11 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کیجانب سے عام انتخابات 2023ء کے اخراجات کی تفصیل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی گئی ہے۔

عام انتخابات 2023 کی تیاریوں کا آغاز، اخراجات کی تفصیلات جاری” ایک تبصرہ

Leave a Reply