الیکشن کا فیصلہ اتحادیوں

الیکشن کا فیصلہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کریں گے، عطاء تارڑ

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر اور مشاورت کے بعد الیکشن کا فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شکست خوردہ عمران خان کی لرزتی آواز اور مایوس چہرے نے سب کچھ عیاں کر دیا ہے۔

عام انتخابات 2023 کی تیاریوں کا آغاز، اخراجات کی تفصیلات جاری

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عوام نے فساد مارچ کا تیہ پانچا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کب ہوں گے اس کا فیصلہ تم نہیں، ہم اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کریں گے۔ اس مارچ کا جو حشر ہوا ہے اس کے بعد سیاست چھوڑ دینی چاہیئے۔

ترجمان پنجاب حکومت عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔عمران اس گڑھے میں گرا ہے جو اس نے دوسروں کے لیے کھودا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست کے گم شدہ ماضی میں چلا گیا ہے۔ مختلف مقامات پر جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔جبکہ گلگت بلتستان سے حملہ آور ہونے والے پولیس افسروں کیخلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں گے۔

الیکشن کا فیصلہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کریں گے، عطاء تارڑ” ایک تبصرہ

Leave a Reply