عمران خان سے

عمران خان سے کس معاملے پر اختلافات ہوئے؟ جام کمال نے بتادیا

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی جام کمال نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اختلافات کی وجہ بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما جام کمال نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ میرٹ پر کیا گیا ہے۔

الیکشن کا فیصلہ اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کریں گے، عطاء تارڑ

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ہم سے بات کرنا چاہے تو کرسکتا ہے، کسی سے ذاتی اختلاف نہیں ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف عدم اعتماد ہمارے ذاتی مفاد کیلئے نہیں بلکہ بلوچستان کی عوام کیلئے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے عوام اور اسمبلی کے سامنے اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے۔پی ڈی ایم نے بھی تحریک عدم اعتماد پر سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری سے حمایت پر بات ہوگئی ہے۔ہمیں عبدالقدوس بزنجو سے کوئی غرض نہیں ، حکومت سے توقع ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ اختلافات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جام کمال خان نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھ اختلافات بلوچستان کی حکومت پر ہوئے تھے۔ اگر پی ڈی ایم جماعتیں اور عمران خان عبد القدوس بزنجو کے حق میں ہیں تو اختلاف کس بات کا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف ان ہی کی جماعت کے ارکان نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی۔ جس پر انہوں نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔

Leave a Reply