اووسیز پاکستانی ووٹ کے

اووسیز پاکستانی ووٹ کے حق سے محروم،پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد :(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف نے اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے اور الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے خاتمے کے بل کوعدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز حکومت کیجانب سے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے خاتمے کے بل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا جب تک امپورٹڈ حکومت نہیں جاتی اسمبلی کی طرف دیکھیں گے بھی نہیں، آج انھوں نے قومی اسمبلی میں منہ کالا کرنے کی کوشش کی ہے۔

یاسین ملک کی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف جائیں گے،مشعال ملک

بابراعوان نے آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کے خاتمے کے بل کو مسترد کرتے ہوئے کہا یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔اس بل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کو حق دیا گیا ہے۔ ہم نے عملدرآمد کے لیے لکھا بھی تھا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ ہے،اوورسیز پاکستانیوں کا معاملہ عدالت میں لے جائیں گے۔

بابراعوان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی 60 فی صد کابینہ ضمانتوں پر ہے۔ان میں سے کچھ ضمانتیں عدالتوں اور کچھ وہاں جہاں سے امپورٹڈ مال آیا ہے۔

اوورسیز کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت میں آکرپہلا کام یہی ہوگا کہ اوورسیز کا حق دوبارہ بحال کریں۔ اوورسیز پاکستانیوں نے معیشت کی بہتری کے لیے ترسیلات بھیجی ہیں ،روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس سے 5ارب سے زیادہ رقم پاکستان آئی۔

اووسیز پاکستانی ووٹ کے حق سے محروم،پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان” ایک تبصرہ

Leave a Reply