میزبان ندا یاسر کی

میزبان ندا یاسر کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے ؟

کراچی:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ اور مشہور ٹی وی میزبان ندا یاسر آئے دن خبروں کی سُرخیوں کا حصہ بنی نظر آتی ہیں۔

تاہم اداکارہ ندا یاسر اپنے مارننگ شو کے ذریعے ماہانہ کتنا کما لیتی ہیں یہ سوال حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کے شوہر یاسر نواز سے کیا گیا۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

بی جے پی کا “جناح ٹاور” کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

انٹرویو کے دوران مشہور اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر یاسر نواز نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی اہلیہ کی تنخواہ کتنی ہے، اُنہیں خود بھی معلوم نہیں۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے شو کی میزبان نے یاسر نواز سے سوال کیا کہ آپ کی اہلیہ ندا کی تنخواہ کتنی ہے۔جس پر اداکار نے جواب دیا کہ “با خدا، میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں مجھے خود نہیں معلوم کے ندا کی تنخواہ کتنی ہے۔مجھے معلوم ہونی بھی نہیں چاہئے اور مجھے ندا سے تنخواہ سے متعلق کوئی بات کرنی بھی نہیں چاہیے۔”

اداکار یاسر نواز نے کہا کہ “اُن کے خیال میں جب بیوی اکیلی کما رہی ہو اور مرد گھر میں بیٹھ جائے تب مسئلے پیدا ہوتے ہیں اور خاندانی توازن بگڑنا شروع ہو جاتا ہے۔”

یاسر نواز نے اس انٹرویو کے دوران اپنی خوبصورت اہلیہ کیلئے گانا بھی گایا۔یاسر کو کوئی گانا مکمل تو یاد نہیں تھا البتہ انہوں نے ٹوٹے پھوٹے لفظوں میں ندا کیلئے مشہور گانا “جب کوئی بات بگر جائے” پیش کیا۔

میزبان ندا یاسر کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے ؟” ایک تبصرہ

Leave a Reply