کوشش ناکام بنادی

اے ایس ایف کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

اسلام آباد :(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق ائیرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

عمران خان سیاست کرے لیکن حد سے تجاوز نہ کرے، وزیر اعظم

مسافر کو اسملگلنگ کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے بحرین جانے والے مسافر سے 3.054 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

ملزم محمد خالد نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں بڑی مہارت سے چھپا رکھی تھی۔تاہم اے ایس ایف کے عملے کی جانب سے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے دیگر مسافروں کے سامان کی بھی نگرانی مزید سخت کردی ہے۔اس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات اور ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اے ایس ایف کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی” ایک تبصرہ

Leave a Reply