عفت عمر نے

عفت عمر نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور ماڈل اور اداکارہ عفت عمر نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں عفت عمر نے اپنے ایک انٹرویو میں باقاعدہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے انڈسٹری کو چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ “میں خود جس کام پر تنقید کرتی ہوں اور یہ کہتی ہوں کہ ہماری انڈسٹری میں بہت برا کام ہورہا ہے، اس کے باوجود اگر پھر میں خود وہی کام کر رہی ہوں تو میری بات میں کوئی وزن نہیں ۔”

سعودی عرب: انسانی تاریخ کی سب سے بڑی عمارت تعمیر کرنےکا منصوبہ

عفت عمر کے انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ سامنے آنے پر ان سے سوال پوچھا گیا کہ “اگر کوئی سیاسی فلم بنے گی تو اس میں آپ کام کریں گی؟”

انہوں نے کہا کہ “کچھ بھی اچھا ہوگا تو وہ ضرور کام کریں گی۔” میزبان نے ان سے پوچھا کہ “اگر مریم نواز صاحبہ کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا تو آپ کریں گی؟”

اس پر انہوں نے کہا کہ “مریم نواز صاحبہ بہت خوبصورت ہیں اور میں ان کے جیسی بالکل بھی نہیں لگتی، ان کا کردار کسی جوان اداکارہ کو ادا کرنا چاہیے۔”

میزبان نے کہا کہ “ابھی کچھ عرصہ پہلے صبا قمر نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ مریم نواز کا کردار ادا کرنا چاہیں گی، اس سلسلے میں آپ کی کیا رائے ہے؟”

اس حوالے سے کہا کہ “جی بالکل ،صبا قمر، مریم نواز کا کردار بہت اچھے سے ادا کرسکتی ہیں۔”

Leave a Reply