معاملات طے پاگئے

پنجاب کابینہ: پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں معاملات طے پاگئے

لاہور : (ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، جس کے مطابق وزارت خزانہ مسلم لیگ ن اپنے پاس رکھے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں پنجاب کی کابینہ پر معاملات طے پاگئے ، وزارت خزانہ مسلم لیگ ن اپنے پاس رکھے گی جبکہ کابینہ میں پیپلز پارٹی کے مزید وزراء شامل ہوں گے۔

وزیراعظم نےبجٹ کو پاکستان کی معاشی بہتری کی طرف اہم قدم قرار دیدیا

خیال رہے کہ حسن مرتضیٰ پنجاب میں سینئر وزیر ہوں گے اور سینئر وزیر کو سیکرٹریٹ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں بنایا جائے گا۔حسن مرتضیٰ کواپر مال رہائش گاہ الاٹ کردی گئی ہے تاہم پیپلزپارٹی کو کون سی وزارتیں ملیں گی ابھی تک فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔

حسن مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ( ن) ہی کووزارت خزانہ رکھنی چاہیے، جب ہمارے پاس وزارت خزانہ تھی ہی نہیں تو دستبرداری کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ صوبےمیں روٹی، پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولتیں ہی نہیں ہیں، ہم عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔ہم حکومت نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں، اپنی جدوجہد اور محنت سے کم وسائل کے باوجود عوام کو بنیادی سہولتیں دیں گے۔

اُنھوں نے کہا کہ ٰپنجاب میں ہمیں کون سی وزارتیں ملیں گی ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا ،ہمارے مزید وزراء پنجاب کابینہ میں شامل کیے جائیں گے ،جو کہ 13جون کو پنجاب کابینہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پنجاب کابینہ: پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں معاملات طے پاگئے” ایک تبصرہ

Leave a Reply