پنجاب میں اپوزیشن لیڈر

پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کے لیے کوئی نام فائنل نہیں ہوا

لاہور:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کیلئے تاحال کوئی نام فائنل نہیں ہوسکا۔

سبطین خان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےکرنا ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

امپورٹڈ حکومت نے بجٹ میں قبائل کی فنڈنگ کم کردی، عمران خان

پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف سبطین خان کا مزید کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ساتھ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بھی لگایا جائے۔

دوسری طرف سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے سلسلے میں پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ قبول ہو گا۔

اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود الرشید اور راجہ بشارت کی حمایت سے متعلق سوال پر عثمان بزدار نے کہا کہ پارٹی میں سب میرے لیے محترم ہیں اور میں سب کے ساتھ ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے میاں محمود الرشید کے نام کی منظوری دیدی ہے، جبکہ میاں اسلم اقبال پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کے لیے کوئی نام فائنل نہیں ہوا” ایک تبصرہ

Leave a Reply