ہمراہ پہلا انٹرویو

60 سے 80 ہزار ماہانہ کماتا ہوں، ظہیر کا دعا کے ہمراہ پہلا انٹرویو

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق کراچی سے لاپتا ہونے والی اور بعد ازاں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا اور ان کے شوہر ظہیر احمد کا پہلا ویڈیو انٹرویو منظر عام آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ظہیر احمد اور دعا زہرا کا ایک ویڈیو انٹرویو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں میزبان کے سوال پر ظہیر احمد نے کہا کہ میں نے حال ہی میں پنجاب سے ایف ایس سی پری میڈیکل کا امتحان پاس کیا ہے اور میں اس کے ساتھ موبائل کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتا ہوں۔میں آئی فونز ریپئر کروا کے ان کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتا ہوں۔

پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کے لیے کوئی نام فائنل نہیں ہوا

شادی کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی باتوں سے متعلق ظہیر احمد نے کہا کہ ہمارے متعلق جو بھی کہا گیا ہم سب دیکھ رہے تھے، ہم ان چیزوں کو دیکھ کر بہت ہنستے تھے کہ ایسا کچھ نہیں ہے جیسا بتایا اور دکھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں زیادہ بات نہیں کرتا اور ویسے بھی عدالت میں پیشی کے موقع پر ہمیں وکیل نے منع کردیا تھا کہ آپ نے میڈیا پر آکر کوئی بھی بات نہیں کرنی۔

ظہیر احمد نے مزید کہا کہ شروعات میں ہم “پب جی” پر ملے اس کے بعد گفتگو شروع ہو گئی، لیکن اس کے بعد دعا کے گھر والوں نے اس کے گیم کھیلنے پر پابندی لگادی گئی تھی۔ہم 3 سال اور 4 ماہ سے ریلیشن شپ میں تھے، پھر ہم نے الگ الگ گیمز میں گفتگو شروع کر دی تھی۔

60 سے 80 ہزار ماہانہ کماتا ہوں، ظہیر کا دعا کے ہمراہ پہلا انٹرویو” ایک تبصرہ

Leave a Reply