دعا کا انٹرویو لینے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے، مہدی کاظمی

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق کراچی سے لاہور جاکر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی دعا زہرہ کے انٹرویو پر اس کے والد مہدی کاظمی کی طرف سے سخت ردعمل کا اظہارکیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا تھاکہ وہ جس کے ساتھ جانا چاہے جا سکتی ہے، جس کے بعد دعا زہرا اپنے شوہر ظہیر کے ساتھ موجود ہے۔

پب جی گیم میں ہار کا مذاق اڑانے پر نوجوان زندگی ہار گیا

ظہیر احمد سے شادی کے بعد دعا کا پہلی بار کوئی تفصیلی انٹرویو سامنے آیا جس پر دعا کے والد مہدی کاظمی نے انٹرویو لینے والی لڑکی کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں دعا زہرا کے والد نے کہا کہ “مجھے اس کا اندازہ تھا کہ اس قسم کی کوئی ویڈیو سامنے آئے گی اور ہو سکتا ہے کچھ دنوں میں مزید ویڈیوز بھی سامنے آئیں، بچی ان کے قبضے میں ہے وہ جیسا چاہیں اس سے بلوا سکتے ہیں۔”

ان کا کہنا تھا کہ “جو خاتون انٹرویو کررہی ہیں وہ دعویٰ کررہی ہیں کہ دعا اور ظہیر سے ان کا رابطہ شروع سے تھا، میں ان کو قانونی نوٹس بھیجنے کیلئے اس وقت سپریم کورٹ میں موجود ہوں، ابھی دیکھیے گا یہ سب دوبارہ غائب ہوجائیں گے ۔”

مہدی کاظمی نے مزید کہا کہ “اس ویڈیو میں جو باتیں تھیں سب جھوٹ کا پلندا تھا، میری بیٹی ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور ایک گینگ کے قبضے میں ہے۔”

دعا کا انٹرویو لینے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے، مہدی کاظمی” ایک تبصرہ

Leave a Reply