اراکین پنجاب اسمبلی کے

اراکین پنجاب اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

اسلام آباد:(ہم دوست نیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین پنجاب اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، جس کے مطابق عبدالعلیم خان 1 ارب 70 کروڑ سے زیادہ اثاثوں کے ساتھ امیر ترین رکن اسمبلی نکلے، عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ روپے اثاثوں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 41 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زیادہ اثاثوں کے مالک نکلے۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے زرعی زمین کی مالیت 3 کروڑ 97 لاکھ جبکہ 13 کروڑ 64 لاکھ کے 11 رہائشی گھر بھی ظاہر کیے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خود کو 9 کروڑ 71 لاکھ روپے کا مقروض بھی ظاہر کیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے سٹی صدر کو مہنگائی کیخلاف تقریرکرنا مہنگا پڑ گیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی 23 کروڑ 14 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک نکلے ہیں۔ انہوں نے فلور مل کی مالیت 99 لاکھ روپے جبکہ 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی غیر زرعی زمین ظاہر کی ہے۔جبکہ میاں محمود الرشید 18 کروڑ روپے سے زیادہ اثاثوں کے مالک ہیں۔

رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ 9 کروڑ 94 لاکھ کے اثاثوں اور صوبائی وزیر اویس لغاری 44 کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں، خیال رہے کہ حنا پرویز بٹ کو 2 عدد گھر تحفے میں ملے ہیں جن کی مالیت ظاہر نہیں کی گئی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان 1 کروڑ روپے سے زیادہ جبکہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری اور ڈاکٹر یاسمین راشد 2 ، 2 کروڑ روپے سے زیادہ اثاثوں کے مالک ہیں۔

اراکین پنجاب اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری” ایک تبصرہ

Leave a Reply