سوشل میڈیا صارفین

سوشل میڈیا صارفین نے منال خان پر چوری کا الزام لگا دیا

اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستان کی نامور اداکارہ منال خان پر چوری کا الزام لگایا گیا ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی بزنس وومن، سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر چوری کی ہے ۔ اور اس تصویر کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی لگایا گیا ہے۔

پیر کے روز امریکی سوشل میڈیا اسٹار کائیلی جینر نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے ناشتے کی ایک اسٹوری اپ لوڈ کی تھی ۔ جس میں کافی سارے مشروبات کے گلاس اور پھل کو ایک بڑے سے ٹرے میں رکھا ہوا تھا۔ امریکی اسٹار کےسٹوری اپلوڈ کرنے کے کچھ ہی دیر بعد پاکستانی اداکارہ منال خان نے بظاہر کائیلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ لیا اور اسے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کردیا۔

کائیلی جینز 35 کروڑ سے زیادہ انسٹاگرام فالورز رکھنے والی امریکی ماڈل ہیں ۔ جن کو ہر شخص جانتا ہے جب کہ منال خان کی انسٹاگرام اسٹوری دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے منال خان کی چوری کا فورا بھانڈا پھوڑ دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے منال خان کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری چوری کرنے اور اس کو اپنی اسٹوری پر لگانے پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں اور کچھ صارفین نے تو منال خان کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا ہے ۔

ایک صارف نے تو منال خان پر طنز کرتے ہوئے منال خان کی طرف سے یہ بھی لکھ دیا ہے کہ ” اسٹوری کاپی کر لی تو کیا ہوا، میں نے یہ تو نہیں لکھا کہ میں یہ کھا رہی ہوں”۔

یہ بھی پڑھیں
منال خان کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول

سوشل میڈیا صارفین نے منال خان پر چوری کا الزام لگا دیا” ایک تبصرہ

Leave a Reply