خیال رکھتی ہوں

کام کے دوران ملک کی ثقافتی حدود کا خیال رکھتی ہوں

(ہم دوست نیوز) حرا خان مس ویٹ پاکستان کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں آنے والی اداکارہ ہیں ۔انہوں نے ابھی تک دو اہم پراجیکٹس پر کام کیا ہے ۔ جن میں سے ایک ” پھانس ” ہے اور دوسرا میگا ہٹ ڈرامہ سیریل “میرا ہمسفر” ہے۔ اس ڈرامے میں حرا خان مضحکہ خیز اور مزاحیہ رومی کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔

چند دن پہلے حرا خان ایک میگزین کی مہمان بنیں ۔ جہاں انہوں نے بہت سی چیزوں کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ حرا خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس مکمل اختیار ہے کہ وہ جو چاہے وہی پہن سکتی ہیں ۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ میری اپنی مرضی ہے کہ میں کیا پسند کرتی ہوں ؟ اور کیا نہیں۔ حرا خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اپنی ذاتی زندگی میں جس طرح کا چاہوں لباس پہن سکتی ہوں اور میں جس طرح کی چاہوں اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ بھی لگا سکتی ہوں۔

حرا خان کا کہنا تھا کہ آن اسکرین انٹرویوز اور ڈراموں میں ایسے کپڑے ہرگز نہیں پہنوں گی جن سے جسم دکھائی دیتا ہو ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے کام کے دوران ملک کی ثقافتی حدود کا خیال رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
سوشل میڈیا صارفین نے منال خان پر چوری کا الزام لگا دیا

کام کے دوران ملک کی ثقافتی حدود کا خیال رکھتی ہوں” ایک تبصرہ

Leave a Reply