امیتابھ بچن پاکستان میں

امیتابھ بچن پاکستان میں ، لیکن کیسے ؟

(ہم دوست نیوز) سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔ اس تصویر میں پگڑی باندھے ایک شخص دکھائی دے رہا ہے ، جس نے داڑھی رکھی ہوئی ہے اور ایک بہت پرانی طرز کا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔

2018ء میں بھی یہ تصویر ایک بار سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔ جسے دیکھ کر لوگوں نے یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ یہ اس وقت کی زیر تکمیل فلم “ٹھگز آف ہندوستان” کے سیٹ سے لی گئی ہے۔

اس بوڑھے آدمی کے پورٹریٹ اور امیتابھ بچن میں اس قدر غیر معمولی مشابہت ہے کہ یہی فوٹو ایک بار پھر سے انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس کے بارے میں اظہار خیال بھی کر رہے ہیں۔

منگل کے روز شیئر کی جانے والی اس تصویر کو 75 ہزار سے زائد لوگ لائک کر چکے ہیں۔زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بالکل امیتابھ بچن کی طرح نظر آرہے ہیں جب کہ اب بھی کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ یہ ان کی اگلی فلم کے لیے میک اپ کا کمال بھی ہو سکتا ہے۔

ایک صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ “پہلی نظر میں مجھے یہی لگا تھا کہ یہ امیتابھ بچن ہی ہیں۔”اسی طرح ایک اور صارف نے حیرانگی سے کمنٹ کیا ہے کہ “کیا یہ امیتابھ بچن ہیں؟”

تاہم حقیقت کچھ یوں سامنے آئی ہے کہ تصویر میں نظر آنے والے یہ شخص امیتابھ بچن نہیں ہیں اور نہ ہی یہ کسی فلم کا کوئی منظر نامہ ہے، بلکہ تصویر میں نظر آنے والے آدمی سرے سے اداکار ہیں ہی نہیں۔

واضح رہے کہ تصویر کے کیپشن میں لکھا ہوا ہے کہ “یہ تصویر ایک 68 سالہ افغان پناہ گزین کی ہے ۔ ان کا نام شابز ہے اور یہ اس وقت پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں
کام کے دوران ملک کی ثقافتی حدود کا خیال رکھتی ہوں

Leave a Reply