سو (100)خوبصورت

سو (100)خوبصورت چہروں کا مقابلہ، کون کون سے پاکستانی شامل ہیں ؟

(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق دنیا کے سو خوبصورت ترین اور پُرکشش افراد کی فہرست کے لیے نامزد پاکستانی فنکاروں کے نام سامنے آگئے ۔ دنیا کے خوبصورت ترین افراد کا تعین کرنے والی ویب سائٹ ٹی سی کینڈلر کی جانب سے 2022ء کے لیے خوبصورت ترین چہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ اس فہرست میں خوبصورتی کے امیدواروں کو ان کی عالمی شہرت کی بناء پر نامزد کیا جاتا ہے۔ اس مرتبہ ان اداکاروں میں پاکستانی اداکار عمران عباس، فواد خان، سجل علی، نیلم منیر اور عائزہ خان بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 2019 کے خوبصورت اور پرکشش چہروں میں بھی عمران عباس شامل تھے۔عمران عباس اس سال خوبصورت چہروں میں 66 ویں پوزیشن لینے میں کامیاب رہے تھے۔ 2019 ء میں عمران عباس واحد پاکستانی اداکار تھے ، جو حتمی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

ہر سال دنیا کے خوبصورت ترین افراد کی فہرست جاری کرنے والے ادارے “ٹی سی کینڈلر اور انڈیپینڈنٹ کرٹکس” کی جانب سے ترکی ، پاکستان، ایران ، بھارت ، افغانستان ، برطانیہ ، امریکہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے درجنوں ممالک سے خوبصورت چہروں کی فہرست کے لیے اداکاروں، شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد اور اسپورٹس شخصیات کو منتخب کیا جاتا ہے۔

دنیا بھر میں موجود لوگ آن لائن ووٹنگ کے ذریعے اپنے پسندیدہ ،دلکش اور خوبصورت ترین چہروں کو منتخب کرتے ہیں جب کہ نتائج ٹی سی کینڈلر کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کر دیئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
منال خان کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول

Leave a Reply