معطلی کا عندیہ

انٹرنیٹ و ٹیلی کام کمپنیز کا ملک بھر میں سروس معطلی کا عندیہ

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ و طویل لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیز نے سروس معطلی کا عندیہ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کیجانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو لکھے گئے مشترکہ خط میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بحران کی وجہ سے ٹیلی کام کمپنیوں کو خدمات جاری رکھنے میں دقت کا سامنا ہے۔

ماسکو جانے والی پرواز کی ابو ظہبی میں ہنگامی لینڈنگ

بیک اپ آلات کی درآمد میں رکاوٹ اور طویل لوڈشیڈنگ کے باعث ٹاور اور تنصیبات کیلئے بیک اپ بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن نہیں ہے، جس کی وجہ سے ملک میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سروس اور ٹیلی کام سروسز معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹیلی کام کمپنیوں نے کہا ہے کہ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ان کیلئے سروس کے معیار اور نیٹ ورک کی توسیع سے متعلق لائسنس کی شرائط کو پورا کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔

دوسری طرف ان کمپنیوں کو بیک اپ بیٹریاں اور ٹیلی کام آلات درآمد کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کے دوران سیلولر ٹاورز کو مہنگے ایندھن پر بیک اپ فراہم کرنا مشکل ہے۔

ٹیلی کام کمپنیز نے پی ٹی اے سے اپیل کی ہے کہ آلات کی درآمد پر کیش مارجن اور طویل لوڈشیڈنگ کا معاملہ متعلقہ اتھارٹیز کے سامنے اٹھایا جائے اور اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

انٹرنیٹ و ٹیلی کام کمپنیز کا ملک بھر میں سروس معطلی کا عندیہ” ایک تبصرہ

Leave a Reply