کراچی سے لاہور جانے

کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں غلافِ کعبہ کی زیارت

کراچی:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستان کی نجی ایئر لائن کیجانب سےایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جو کہ سوشل میڈیا پر خوب تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ایئر لائن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک سحر انگیز اور خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ایئر ہوسٹس پرواز میں موجود تمام مسافروں کو غلافِ کعبہ کی زیارت کروا رہی ہے۔

سہ پہر سے رات دیر تک بارش ہوگی، موسمیات کی نئی پیشگوئی

نجی ایئر لائن نے ویڈیو کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ”ہماری ایئر لائن کی ہوسٹس کیلئے واقعی ایک نایاب اور بابرکت لمحہ ہے، جس کو کراچی سے لاہور کی فلائٹ میں غلاف کعبہ کی زیارت کرنے کا موقع ملا، اس نے اس خوشی کو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا”

بتایا گیا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں ایک مسافر کے پاس غلافِ کعبہ موجود تھا ، جس کے کہنے پر ایئر ہوسٹس کو یہ سعادت نصیب ہوئی کہ اس نے تمام مسافروں کو غلافِ کعبہ کی زیارت کروائی۔

کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں غلافِ کعبہ کی زیارت” ایک تبصرہ

Leave a Reply