آج کا دن بہت

آج کا دن بہت اہم اور خطرناک ہے، منظور وسان

کراچی: (ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہےکہ ہوسکتا ہے، الیکشن کے بعد عمران خان اپنی اہلیہ کے ساتھ باہر چلے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق منظور وسان نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطرناک اور اہم دن ہیں، آج سے سابق وزیراعظم عمران خان کی پوزیشن کم ہوتی جائے گی۔ ضمنی الیکشن میں عمران خان ہارے گا اور ن لیگ اکثریت سے جیتے گی۔

عمران خان نے 35 سال پہلے آج کے دن کون سی تاریخ رقم کی تھی؟

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن 2023 ء میں اہم شخصیات عمران خان کو چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں جائیں گی جبکہ عمران خان کے کچھ لوگ کرپشن کے الزام میں گرفتار ہوں گے۔ کرپشن کے جن الزامات میں دوسرے لوگوں کو پھنسایا جاتا تھا اب حقیقت سامنے آئے گی۔

منظور وسان نے کہا کہ میں نیب کی ترمیم کی حمایت نہیں کرتا اور نا ہی میرا کوئی کیس اس ترمیم کے ساتھ ہے۔تھوڑی دیر بعد ترمیم ہوتی تو ہم بھی اثاثہ جات کے کیس بناتے پھر ان لوگوں کو جواب دینا پڑتا تو خوشی ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ الیکشن کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود اہلیہ کے ساتھ باہر چلے جائیں۔

Leave a Reply