سیاح پھنس گئے

سکردو: پہاڑی تودے گرنے سے سینکڑوں سیاح پھنس گئے

سکردو: (ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق پہاڑی تودے گرنے اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند جگلوٹ سکردو شاہراہ آج تیسرے دن بھی نہ کھل سکی ۔جبکہ سینکڑوں سیاح سکردو میں پھنسے ہوئے ہیں اور بلتستان میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ کی بحالی میں مزید 3 دن لگ سکتے ہیں، شاہراہ روندو کے علاقے طورمِک پڑی کے مقام پر یکم اور 2 جولائی کی رات کو بھاری پہاڑی تودے گرنے سے شاہراہ بلاک ہو گئی تھی ،جس کی بحالی کے دوران پھر سے پہاڑی تودہ گرا جس سے ایف ڈبلیو او کی مشینری بھی تباہ ہو گئی۔

پنجاب پولیس کو 1 ماہ میں 17 لاکھ سے زیادہ غیرضروری کالز موصول

شاہراہ کی بندش کی وجہ سے سینکڑوں سیاح سکردو اور راستے میں پھنس گئے ہیں، بلتستان کے چاروں اضلاع میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پید اہوگیا، جس سے عوام کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے جے ایس آر کی بحالی تک سیاحوں اور مسافروں کو دیوسائی استور روڈ سے سفر کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

2 تبصرے “سکردو: پہاڑی تودے گرنے سے سینکڑوں سیاح پھنس گئے

Leave a Reply