موسلادھار بارشوں سے

موسلادھار بارشوں سے اسلام آباد کے نشیبی علاقے ڈوب گئے

راولپنڈی /اسلام آباد: (ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں علی الصبح موسلادھار بارش نے جھل تھل ایک کر دیا ہے، نالہ لئی میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا جبکہ نشیبی علاقے بارش کے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

اسلام اباد کا ترنول اور ایچ 13 سیکٹر کا علاقہ پانی میں ڈوب گیا ہے، راولپنڈی، صادق آباد اور ڈھوک کالاخان سمیت متعدد نشیبی علاقوں میں بارشوں کا پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوچکا ہے۔

سکردو: پہاڑی تودے گرنے سے سینکڑوں سیاح پھنس گئے

ایک گھنٹے کے دوران 56 ملی میٹر بارش نے ہر طرف پانی پانی کر دیا، آئی جے پی روڈ، ایکسپریس وے ، نائتھ ایونیو ، ایئر پورٹ روڈ، مری روڈ اور راول روڈ سمیت متعدد شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح 18 فٹ تک بلند ہو گئی ہے اور 20 فٹ پر کناروں میں موجود بستیاں خالی کروا ئی جائیں گی۔

ہنگامی صورت حال کے پیش نظر کمشنر نور الامین مینگل نے نالہ لئی کے نشیبی علاقے گوالمنڈی کا ہنگامی دورہ کیا جبکہ ریسکیو 1122 اور واسا سمیت دیگر اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

موسلادھار بارشوں سے اسلام آباد کے نشیبی علاقے ڈوب گئے” ایک تبصرہ

Leave a Reply