منشیات خاتون سمیت

منشیات فروش خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

کراچی :(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق اے این ایف کے عملے نے منشیات کے سدباب کے لیے پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اےاین ایف نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 280کلو منشیات برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔

موسلادھار بارشوں سے اسلام آباد کے نشیبی علاقے ڈوب گئے

ترجمان نے کارروائیوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی کارروائی میں موٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے111کلو سے زیادہ منشیات برآمد کی گئی ہیں۔برآمد ہونے والی منشیات میں 46.8 کلوگرام افیون اور منشیات میں 64.8 کلوگرام چرس شامل ہے، کارروائی کےدوران قیصر ، حماد اور شمائلہ نامی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس کے علاؤہ جی ٹی روڈ پشاور کے قریب کارروائی کے دوران 108 کلو افیون اور 38.4 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا، جبکہ کار اور اسلحہ تحویل میں لے کر مقدمات درج کرلیے گئے۔

اے این ایف کے عملے نے سمنگلی روڈ کوئٹہ میں ایک اور کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 22 کلو چرس برآمد ہوئی۔

منشیات فروش خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار” ایک تبصرہ

Leave a Reply