ہمارے پاس موسم سرما

ہمارے پاس موسم سرما کیلئے گیس نہیں، وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس موسم سرما کیلئے گیس نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گیس کی کمی کا انکشاف وفاقی وزراء کیجانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے اور عدم دستیابی سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔

منشیات فروش خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق کی جانب سے عندیہ دے دیاگیا ہے کہ حکومت کے پاس موسم سرما کیلئے گیس دستیاب نہیں ہے،اسی لیئے ہم آج ادھر ادھر سے گیس تلاش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل این جی ٹرمینلز تو موجود ہیں لیکن گیس خریدی ہی نہیں گئی، کیونکہ 2 سال پہلے 4 ڈالر پر گیس مل رہی تھی جو اب 40 ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں ایک سو ستر ارب روپے کی ایل این جی خرید کر گھریلو صارفین کو فراہم کی گئی ہے۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ ہم مختلف ممالک تک پہنچ رہے ہیں کہ کسی صورت گیس مل سکے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزراء کیجانب سے پریس کانفرنس کی جارہی تھی کہ دوران پریس کانفرنس ہی لائٹ چلی گئی۔

Leave a Reply