شہروز کاشف کا ایک

شہروز کاشف کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔انہوں نے 8 ہزار 126 میٹر بلند چوٹی نانگا پربت سر کر لی ہے ،جس کے بعد وہ نانگا پربت چوٹی سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن چکے ہیں۔

شہروز کاشف نے پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 54 منٹ پر نانگا پربت کو سر کیا۔

بھارتی ریاست پنجاب میں 300 یونٹ استعمال کرنے پر بجلی مفت

خیال رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شہروز کاشف نے 8000 میٹر سے بلند یہ آٹھویں چوٹی سر کرلی ہے۔وہ 8 ہزار میٹر بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیاں سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ شہروز 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما ہیں۔ شہروز کاشف کو ابھی تک 2 گینز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ مل چکے ہیں، ان کو 2 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر سرٹیفکیٹ ملے تھے۔

واضح رہے کہ شہروز کاشف بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اور دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنیوالے کم عمر ترین کوہ پیما بن
گئے ہیں۔

شہروز کاشف کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم” ایک تبصرہ

Leave a Reply