کونسے غذائی سپلیمنٹس کورونا کے خلاف مدافعت میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں ؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

ملٹی وٹامنز، مچھلی کے تیل، پروبائیو ٹیکس یا وٹامن ڈی سپلیمنٹس کا استعمال کورونا کے خطرے کو کم کرسکتا ہے، نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آگئی۔

محققین نے بتایا کہ غذائی سپلیمنٹس سے مدافعتی نظام کو صحت مند رکھنے میں مدد مل سکتی ہے مگر تحقیق میں یہ جائزہ لیا گیا کہ مخصوص سلیمنٹس کس حد تک کورونا وائرس کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔

اس تحقیق کے لیے محققین نے 3 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ افراد کی جانب سے دی گئی تفصیلات کا تجزیہ کیا۔

ان افراد نے بتایا تھا کہ مئی سے جولائی 2020 کے دوران انہوں نے کس حد تک غذائی سپلیمنٹس کا استعمال کیا تھا۔

مئی سے جولائی کے دوران ایک لاکھ 75 ہزار افراد نے غذائی سپلیمنٹس کا استعمال کیا جبکہ ایک لاکھ 97 ہزار افراد نے ایسا نہیں کیا۔

مجموعی طور پر مئی سے جولائی کے دوران 23 ہزار 521 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 3 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ کا ٹیسٹ نیگیٹو رہا۔

محققین نے معمول کی غذا، پہلے سے مختلف بیمارییاں اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھ کر دریافت کیا کہ پروبائیوٹیکس، مچھلی کے تیل کے کیپسول یا اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، ملٹی وٹامنز یا وٹامن ڈی کا استعمال کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ بالترتیب 14، 12، 13 اور 9 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔

Leave a Reply