مخلوق خدا کی خدمت

مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے، حمزہ

لاہور: (ہم دوست نیوز) نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءچوہدری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں حلف اٹھایا۔جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ ” اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ، جس نے ایک بار پھر ہمیں کامیاب کیا۔”

سپریم کورٹ آخری امید ہے، شیخ رشید

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن، تمام اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت چوہدری شجاعت حسین اور آصف علی زرداری صاحب کا بھی شکریہ، جنہوں نے ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ “انشاء اللہ! ہم عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔”

Leave a Reply