سندھ میں سچ بولنے

سندھ میں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جارہا ہے، فواد چوہدری

(ہم دوست نیوز):پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں اس وقت فاشزم کی عملی تصویر نظر آتی ہے جہاں سچ بولنے کی وجہ سے صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

من پسند قانون سازی نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سندھ کا پیسہ دوسرے صوبوں میں حکومتیں بنانے اور گرانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے اور یہاں عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو جامشورو سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن کی طرف سے گرفتار کیا گیا ہے۔وہ جامشورو اینٹی کرپشن کے دفتر میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے آئے تھے کہ اسی دوران انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

سندھ میں سچ بولنے پر صحافیوں کو قتل کیا جارہا ہے، فواد چوہدری” ایک تبصرہ

Leave a Reply