بلوچستان کے سیلاب سے

وزیر اعظم ایک بار پھر سیلاب متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ

اسلام آباد:(ہم دوست نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف ایک بار مرتبہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف وہاں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزرا مریم اورنگزیب، عبد الواسع ، سردار اسرار ترین، نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینینٹ جنرل اختر نواز بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔

حمزہ اور شہباز شریف پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیں گے اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم قلعہ سیف اللہ اور خشنوب میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم خیمہ بستی کا بھی دورہ کریں گے اور اس موقع پر میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں بارشوں سے تباہی کی داستان رقم ہوچکی ہے، اب تک صوبے بھر میں 137 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

بلوچستان میں 7 ڈیم ٹوٹ چکے ہیں جبکہ دیگر کئی ڈیم بھی پانی سے بھر چکے ہیں۔

2 تبصرے “وزیر اعظم ایک بار پھر سیلاب متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ

Leave a Reply