عمران خان آنے والے

عمران خان آنے والےحالات کو جان لیتا ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: (ہم دوست نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آنے والے حالات کو جان لیتا ہے ، وہ مستقبل کے حالات کو مدنظر رکھ کر سیاست کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوپہلے ہی معلوم ہو جاتا ہے کہ ان کے خلاف کیا ہونے والا ہے ، وہ فیصلہ آنے سے پہلے ہی اس کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرتےہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ سےمتعلق الیکشن کمیشن کافیصلہ انتہائی خوش آئند ہے، پنجاب میں انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کاشورمچانا شروع کردیا تھا ۔

عمران نے وزیراعلیٰ کے عہدے کی توہین کی، ن لیگ

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر عمران خان کی مشاورت سے کیا گیا تھا، پچھلے دورحکومت میں معیشت بری طرح متاثر ہوئی،تمام سیاست دانوں کو قوم کےسامنے سچ بولنا چاہیے، عمران خان کوضمنی الیکشن ہارنے کاخوف تھا، اسی لئے انہوں نے پہلے ہی الزام لگاناشروع کردیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب بال آئینی اداروں کےکورٹ میں ہے۔

Leave a Reply