ٹرانسپورٹرز کی دوسرے روز

ٹرانسپورٹرز کی دوسرے روز بھی ہڑتال

لاہور: (ہم دوست نیوز) انکم ٹیکس، ٹول ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز میں اضافے کے خلاف لاہور سمیت ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری ہے۔

ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ایک سیٹ پر 300 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار اور 8 ہزار روپے ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کو آسان بنایا جائے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے۔

بلوچستان کے متعدد علاقوں میں امدادی سامان نہ پہنچایا جاسکا

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں روٹ کے نظام کو دیگر صوبوں کی طرح ہی رائج کیا جائے،موٹروے پولیس اور ٹریفک وارڈنز کو ناجائز چالانوں سے روکا جائے۔

ٹرانسپورٹرز نے دھمکی دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کی جائے گی اور کسی بھی ٹیکسی کو لاہور سے نہیں نکلنے نہیں دیا جائے گا۔

Leave a Reply