وزیراعظم نے اسکول کی

وزیراعظم نے اسکول کی شکایت لگانے والے بچے کو کیا کہا؟

بلوچستان:(ہم دوست نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ ایک بچے کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

شہباز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور دیگر وفاقی وزراء کے ہمراہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔وزیراعظم قلعہ سیف اللہ پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب زدگان کیلئے لگائے گئے کیمپوں میں امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور متاثرین سیلاب سے ملاقات بھی کی۔

بلوچستان کے متعدد علاقوں میں امدادی سامان نہ پہنچایا جاسکا

ایک بچے نے اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف سے اپنے علاقے میں ناقص تعلیمی نظام کی شکایت کی۔بچے نے بتایا کہ “یہاں تعلیم کا مسئلہ ہے، اگر ہم سرکاری اسکول میں جائیں تو وہاں اساتذہ نہیں آتے، نہ اپنی نوکری ٹھیک طرح سے کرتے اور نہ ہی وقت پر آتے ہیں۔”

وزیر اعظم شہباز شریف نے سوال کیا کہ “بیٹا ابھی تک جو تعلیم حاصل کی، کیا وہ گھر بیٹھ کے کی ہے؟’

اس بچے نے بتایا کہ “تھوڑا استاد کی مدد سے کی اور کچھ ٹیوشن پر جاتا تھا۔”

وزیراعظم شہباز شریف نے اس پر کہا کہ “جہاں یہ بچہ چاہے اس کو داخلہ دلوایا جائے ،اس بچے کو اعلیٰ تعلیم دلوائی جائے، اس بچے کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔”

وزیراعظم نے اسکول کی شکایت لگانے والے بچے کو کیا کہا؟” ایک تبصرہ

Leave a Reply