حکومت پاکستان کی بھی

حکومت پاکستان کی بھی ٹک ٹاک پر انٹری

(ہم دوست نیوز):مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ بھی بن گیا ہے اور حکومت کے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو فالو کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن ابوبکر عمر نے حکومت پاکستان کے نئے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا لنک ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے صارفین سے درخواست کی کہ اس اکاؤنٹ کو فالو کریں۔

اس ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے اب تک 5 ویڈیوز شیئر کی جا چکی ہیں۔ اکاؤنٹ پر لائکس اور فالوورز کی مجموعی تعداد 1 ہزار سے زیادہ ہے۔
ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ویڈیوز اپلوڈ کی گئی ہیں جن میں مولانا فضل الرحمن کو بھی ان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

بلوچستان کے متعدد علاقوں میں امدادی سامان نہ پہنچایا جاسکا

حکومت پاکستان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کردہ ویڈیوز میں وزیراعظم
شہباز شریف کو سیلاب متاثرین سے ملاقات کرتے اور ان کیلئے مختلف اعلانات اور امدادی اقدامات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا صارفین حکومت کے اس اقدام پر ملے جلے تبصرے کر رہے ہیں۔

کوئی صارف اسے مثبت قرار دے رہا ہے تو کسی نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ اگر حکومت ٹک ٹاک بنائے گی تو
پھر حکومت کون چلائے گا؟

حکومت پاکستان کی بھی ٹک ٹاک پر انٹری” ایک تبصرہ

Leave a Reply