مسلح افواج کشمیری عوام

مسلح افواج کشمیری عوام کیساتھ کھڑی ہے، آئی ایس پی آر

(ہم دوست نیوز):پاکستان کی مسلح افواج کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام جاری کیاگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج جرات مند اور بہادر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیر ی شہداء کو ان کی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی حق خودارادیت اور آزادی کیلئے جد وجہد کی حمایت کرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں عالمی قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، عامر خان

دوسری طرف پاک فضائیہ کے سربراہ مارشل ظہیر احمد بابر کی طرف سے بھی ایک پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں
کی جارہی ہیں۔

ائیر چیف مارشل نے کہا کہ کشمیریوں کیخلاف بھارتی غیر قانونی اقدامات کیخلاف عالمی برادری کو بھی اپنا اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔

سربراہ پاک فضائیہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حقیقی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مسلح افواج کشمیری عوام کیساتھ کھڑی ہے، آئی ایس پی آر” ایک تبصرہ

Leave a Reply