صدر ق لیگ کو

صدر ق لیگ کو غیرقانونی طور پر ہٹانے کی کوشش کی گئی، سالک حسین

اسلام آباد (ہم دوست نیوز):مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ (ق) لیگ کے صدر کو غیر قانونی طور پر ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مسلم لیگ ق کا اجلاس بلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر جھوٹے الزامات لگا کر ق لیگ کے صدر کو ہٹانے کی کوشش کی گئی، ان کو ہم سے رابطہ کرنا چاہیے تھا، اس کیلئے ایکشن لیا جائے گا۔

چوہدری شجاعت سے فضل الرحمٰن کی ملاقات پر مونس الٰہی کاردعمل

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس بھجوا دیا گیا ہے اور پارٹی کیخلاف ووٹ دینے والوں کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

مسلم لیگ( ق) کے رہنما چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ ہماری طرف سے کوئی ایسی بات نہیں ہوئی، نہ ہی لڑائی ہوئی۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آصف زرداری نے دونوں بھائیوں کو لڑوا دیا ہے؟

جس پر چوہدری سالک حسین نے جواب دیا کہ میں نہیں سمجھتا ایسا کچھ ہوا ہے، کچھ عرصہ پہلے دونوں بھائی ایک ہی پیج پر تھے۔

Leave a Reply