قومی اسمبلی کے

قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا اعلان

(ہم دوست نیوز):الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 25 ستمبر کو قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہو گی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کیلئے کاغذاتِ نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 17 اگست کو ہو گی۔

ایم کیو ایم کا الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ ضمنی انتخاب این اے 24 چارسدہ 2، این اے 22 مردان 3 ، این اے 31 پشاور 5،این اے 108 فیصل آباد، این اے 45 کرم 1 اور این اے 118 ننکانہ صاحب 2 میں ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ضمنی الیکشن کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 239 کورنگی کراچی 1 ، این اے 237 ملیر 2، اور این اے 246 کراچی جنوبی 1 میں بھی ہو گا۔

Leave a Reply