یوم آزادی کے موقع

یوم آزادی کےموقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

پنجاب:(ہم دوست نیوز) پنجاب میں یوم آزادی کے موقع پر صدرِ مملکت کی طرف سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تجویز پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں میں سے پانچواں حصہ کمی کی جائے گی،جبکہ سزاؤں میں کمی کا اطلاق اغواء ،ڈکیتی اور دہشت گردی کے قیدیوں پر نہیں کیا جائے گا۔

لاہور: عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

اس کے علاؤہ سزا میں کمی کا اطلاق حدود آرڈیننس کے قیدیوں اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے قیدیوں پر بھی نہیں ہو گا،جبکہ سزائے موت کے قیدیوں پر بھی سزاؤں میں کمی کا اطلاق نہیں کیا جائے گا۔

آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم نے کہا ہے کہ سزاؤں میں کمی کے اعلان پر قیدیوں اور ان کے ورثاء نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ قیدیوں اور ورثاء نے صدر اور وزیرِ اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یوم آزادی کےموقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان” ایک تبصرہ

Leave a Reply