تاخیر کا شکار

صدر نیشنل بینک کی تعیناتی تاخیر کا شکار

اسلام آباد:(ہم دوست نیوز) اسٹیٹ بینک کے گورنر کی طرح صدر نیشنل بینک کی تعیناتی بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے، کیونکہ آج ہونے والے انٹرویوز بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کی طرح نیشنل بینک کے صدر کی تعیناتی بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے،اتحادی حکومت میں صدر نیشنل بینک کی تعیناتی پر اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔

پرانے کرنسی نوٹوں سے متعلق اسٹیٹ بینک سے اہم خبر آگئی

ذرائع کے مطابق صدر نیشنل بینک کی تعیناتی کیلئے انٹرویو میٹنگ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔خورشید ظفر کو نیشنل بینک کے صدر مقرر کیے جانے کے امکانات زیادہ ہیں جبکہ جاوید قریشی، طارق حسن قریشی، سلطانہ ناہید، طاہر یعقوب، حسن رضا اور فرخ اقبال خان کا نام بھی امیدواروں میں شامل ہے۔

صدر نیشنل بینک کیلئے آج 10 امیدواروں کے انٹرویو کیے جانے تھے لیکن وزیر خزانہ کی مصروفیات کی وجہ سے آج انٹرویو نہیں کیے جا سکیں گے۔

وزارتِ خزانہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صدر نیشنل بینک کی تعیناتی کیلئے جلد انٹرویو کیے جائیں گے۔

Leave a Reply