مظاہرہ کرے گی

پی ٹی آئی آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

(ہم دوست نیوز):پاکستان تحریک انصاف آج لاہورمیں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔

جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے رات گئے پارٹی قیادت کے ہمراہ ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا تھا۔

جلسہ کی براہِ راست نشریات دیکھانے کیلئے بڑی اسکرینز بھی نصب کی جا چکی ہیں اور ساؤنڈ سسٹم بھی لگا دیا گیا ہے۔

شنیرا نے عمران خان کی تصویر کیوں شیئر کی؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ” آج لاہور سے حق کی صدا بلند ہوگی، ایسے پاکستان کیلئے جدو جہد کرنی ہے، جہاں اللہ تعالیٰ کے سوا ہم نے کسی کے سامنے نہیں جھکنا۔”

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز تمام پاکستانیوں خاص طور پر نوجوانوں کو 13 اگست کے حقیقی آزادی کے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے تحریک انصاف کی جلسہ گاہ متنازع بنی ہوئی ہے، جس کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں واقع دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم اجاڑ کے رکھ دیا گیا۔

جلسے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے کروڑوں روپے کا آسٹروٹرف اکھاڑ دیا گیا ، جس پر مختلف حلقوں کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

Leave a Reply