آج کے جلسے میں

آج کے جلسے میں خواتین کی بھرپور نمائندگی ہوگی، یاسمین راشد

لاہور:(ہم دوست نیوز) صدر پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیر صدارت ویمن ونگ کا اجلاس ہوا۔جس میں نوشین حامد، نادرہ عمر ،رخسانہ نوید،صادقہ آپہ،تنزیلہ عمران ، روبینہ شاہین،شبنم جہانگیر، ڈاکٹر عنبرین گل، رفعت سعود، شہر بانو اور نیلوفر افضال سمیت خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کے دوران ویمن ونگ کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے13اگست کو ہونے والے حقیقی آزادی جلسے میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا۔ خواتین نے 13اگست کے جلسہ میں بھرپور شرکت کرنے کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

صوبائی وزیرصحت اور صدر پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عمران خان اس مرتبہ جشن آزادی کی خوشیاں پنجاب کی عوام کے ساتھ منائیں گے۔ پی ٹی آئی ملک میں حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقتدارمیں آکر پہلی مرتبہ پا کستا ن کے اداروں کو غیر جانبدار اور خودمختار بنانے کی کوشش کی۔چیئرمین پی ٹی آئی پاکستانی قوم کو امپورٹڈ حکومت کی غلامی سے چھٹکارہ دلواناچاہتے ہیں، عمران خان کے دور حکومت میں ملک ترقی کر رہا تھا۔

Leave a Reply