سندھ حکومت کے مشکور

سرفراز احمد سندھ حکومت کے مشکور

(ہم دوست نیوز):قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا تعارف اب آپ تعلیمی نصاب سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی طرف سے سرفراز احمد کی خدمات کے اعتراف میں ان پر چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب میں ایک باب شامل کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور سابق کپتان نے اس کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ہم بطور رول ماڈل بچوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں ایسی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ہمیشہ حاضر رہوں گا۔”

شاہنواز دھانی نے کپتان سرفراز احمد سے معافی مانگ لی

سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں اپنا تعارف نصاب میں شامل کیے جانے پرسندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا اور بچوں کو دنیا میں سبز ہلالی پرچم کا نام روشن کرنے اور کسب محنت کرنے کا پیغام دیا۔

کتاب میں 35 سالہ سرفراز کے تعارف میں ان کی تاریخ اور جائے پیدائش کے علاؤہ بتایا گیا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین کارکردگی پران کو وکٹ کیپر منتخب کیا گیا اورپھر پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کا کپتان
بھی بنایا گیا۔

واضح رہے کہ سرفراز کی قیادت میں ٹیم کا دو مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے کپتانی کا مؤجب بنا، آئی سی سی ٹرافی سمیت مسلسل 11 ٹی ٹونٹی سیریزمیں فتح حاصل کرنے کی وجہ سے کراچی سےتعلق رکھنے والے سرفرازکا شمار اس فارمیٹ کے بہترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔

Leave a Reply