پاکستان سے اظہار محبت

پاکستان سے اظہارمحبت، یوریی یونین کی سفیر نےدل جیت لئے

(ہم دوست نیوز):یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے جشنِ آزادی کے موقع پر انوکھے انداز میں پاکستان سے محبت کا اظہار کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر شہنائی کے ساتھ قومی ترانہ بجا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر رینا کی طرف سے قومی ترانے کی دھن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور انہوں نے پاکستانیوں کے دل میں گھر کر لیا ہے۔

یوم آزادی کےموقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں شیئر کی گئی ہے جبکہ اس پر لائکس ،تبصروں اور ویوز کی تعداد لاکھوں میں رہی ہے۔

ایک منٹ اور 31 سیکنڈ دورانیے کی اس ویڈیو میں پاکستان کے قومی ترانے کی دھن کے پس منظر میں اہمیت کے حامل مختلف مقامات کو بھی دکھایا گیا۔

یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان کی اس ویڈیو کو دیکھنے والے صارفین نے مختلف انداز میں اس کو موضوع بھی بنایا۔

خیال رہے کہ 14 اگست دو ہزار بائیس کو پاکستان اپنے قیام کے 75 سال مکمل کر رہا ہے۔اس یادگار موقع پر ملک بھر میں پلاٹینم جوبلی کے سلسلے میں مختلف تقریبات بھی منعقد کی جارہی ہیں۔

پاکستان سے اظہارمحبت، یوریی یونین کی سفیر نےدل جیت لئے” ایک تبصرہ

Leave a Reply