اسٹیٹ بینک نے

اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کردیا

(ہم دوست نیوز): یوم آزادی کی مناسبت سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے پر 75 روپے کے کرنسی نوٹ کا ایک خوبصورت ڈیزائن آرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

آج پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی ہو چکی ہے اور اس موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو خوش خبری سناتے ہوئے 75 روپے کے نوٹ کا ڈیزائن جاری کردیا ہے جو کہ بہت جلد عوام کو دستیاب ہوگا۔

پاکستان سے اظہارمحبت، یوریی یونین کی سفیر نےدل جیت لئے

75 روپے کے نوٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس یادگاری نوٹ کے ڈیزائن میں شاعر مشرق علامہ اقبال، پاکستان کے بانی قائد اعظم، فاطمہ جناح اور سرسید احمد کی تصاویر ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ کرنسی نوٹ پر یہ تصاویر تحریک پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں دی گئی ہیں، جبکہ اس کی پشت پر مارخور کی تصویر ہے جو کہ پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ نوٹ ماہ ستمبر 2022ء کے آخری ہفتے میں عوام کیلئے دستیاب ہو جائے گا۔

اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کردیا” ایک تبصرہ

Leave a Reply