عدالت پہنچ گئے

عطاء تارڑ حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گئے

(ہم دوست نیوز):مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے گزشتہ دنوں لاہور میں عطاء اللّٰہ تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا جس پر انھوں نے حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرے خلاف 25 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان پر تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جلسے کو روکا جائے، عطاء تارڑ کی درخواست دائر

انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ پولیس نے گرفتاری کیلئے رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے، اس لیے میری حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

خیال رہے کہ ایک دن پہلے لاہور پولیس نے 25 مئی کے تشدد کے واقعات کے سلسلے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ اور ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا مشہود احمد خان کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے تھے۔

تاہم چھاپوں کے دوران رانا مشہود خان اور عطاء اللّٰہ تارڑ کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی، دونوں ن لیگی رہنما اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔

Leave a Reply