وزیر اعلیٰ جہاز ہا ہیلی کاپٹر

” وزیراعلیٰ جہاز یا ہیلی کاپٹر کرائے پربھی لے سکےگا” اسمبلی میں بل منظور

پشاور : (ہم دوست نیوز) خیبرپختونخوا ( کے پی کے) اسمبلی نے وزراء کے الاؤنسز ، تنخواہوں اور مراعات سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے وزراء کے الاؤنسز اور تنخواہوں کا بل ایوان میں پیش کیا۔ ایوان کی طرف سے وزراء کے الاؤنسز ، تنخواہوں اور مراعات سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری دیدی گئی ہے۔

بل کے مطابق اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرح دیگر سرکاری ملازمین اور وزراء کو بھی سرکاری خرچ پر جہاز یا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے کسی بھی سرکاری ملازم یا صوبائی وزیر کو سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے سکیں گے ، اس کے علاؤہ سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر کے ساتھ ساتھ ہوائی جہاز کے استعمال کی بھی اجازت ہوگی ۔ بل کے تحت وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز کرائے پر بھی لے سکیں گے۔ قانون میں ترمیم سے پہلے صرف وزیراعلیٰ ہی سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرسکتے تھے۔

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ موخر ہو گیا

بل پاس ہونے پر صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بل کا مقصد وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا نہیں بلکہ سرکاری اہل کاروں کو وزیراعلیٰ کی اجازت سے جہاز اور ہیلی کاپٹر میں جانے کی اجازت دینا ہے۔ اپوزیشن ارکان اختیار ولی ، سردارحسین بابک اور دیگر نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ ہیلی کاپٹر کو ایک رکشے کی طرح استعمال کرتے تھے ، لیکن اب ایوان میں بل پاس کرکے دیگر وزراء اور سرکاری اہل کاروں کو بھی ہیلی کاپٹر میں گھومنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

Leave a Reply