حکومت نے پیراسٹامول گولی

حکومت نے پیراسٹامول گولی کی قیمت بڑھا دی

(ہم دوست نیوز): وفاقی حکومت کی طرف سے پیراسٹامول (parasitamil ) گولی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیراسٹامول گولی کی قیمت میں 80 پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ جبکہ کمپنیز کی طرف سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ پیراسٹامول گولی کی قیمت میں 98 پیسے اضافے کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیز کی جانب سے پیراسٹامول گولی کی قیمت 2 روپے 68 پیسے کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پیراسٹامول کی ایک گولی کی موجودہ قیمت 1 روپے 70 پیسے ہے جبکہ قیمت میں اضافے کے بعد ایک گولی کی نئی قیمت ڈھائی روپے ہو جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایمرجنسی میں مفت ادویات فراہمی کا حکم

دو دن پہلے وزارت صحت نے پیراسٹامول کے ریٹیلر مارجن کی حد کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا، جس کے تحت اس فیصلے کا اطلاق پیراسٹامول فارمولہ کے سیرپ ، گولیوں اور سسپنشن پر بھی کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے تحت کمپنیز پیراسٹامول پر ری ٹیلر کو 15 فی صد تک مارجن دے سکتی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ری ٹیلر مارجن ڈرگ ڈسکاؤنٹ پرائس ایڈجسٹمنٹ رولز 2006ء کے تحت مقرر کیا گیا ہے ، البتہ تمام فریقین ریٹیلر مارجن پر اپنے اعتراضات 3 دن میں جمع کرواسکتے ہیں۔ جس کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی فریقین کے اعتراضات کو زیر غور لائے گی۔

دوسری طرف پی پی ایم اے ( ppma ) نے پیراسٹامول پر ری ٹیلر مارجن مقرر کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

Leave a Reply