پی ٹی اے نے

پی ٹی اے نے 11 لاکھ سے زیادہ سوشل میڈیا لنک بلاک کردیئے

(ہم دوست نیوز) : سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداروں کیخلاف منفی مہم اور غیر قانونی مواد میں ملوث11 لاکھ سے زیادہ یو آر ایل لنک بلاک کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداروں کیخلاف منفی مہم اور غیر قانونی مواد میں ملوث 11 لاکھ 35 ہزار سے زیادہ یو آر ایل لنک بلاک کردئیے ہیں۔

دستاویز کے مطابق پی ٹی اے کو 12 لاکھ سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں تھیں اور سب سے زیادہ 1 لاکھ 34 ہزار شکایات فیس بک پوسٹوں کے خلاف ملی تھیں۔ جس کے بعد پی ٹی اے نے فیس بک پر 1 لاکھ 12 ہزار سے زیادہ پوسٹوں کو بلاک کر دیا ہے۔

انٹرنیٹ سروس کی معطلی پر پی ٹی اے کابیان سامنےآگیا

پی ٹی اے کا کہنا ہے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز کے خلاف تقریباً 65 ہزار 122 شکایات موصول ہوئیں ، جن میں سے 63 ہزار غیر اخلاقی ویڈیوز بلاک کر دی گئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق ٹویٹر پر بھی 63 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں، جس پر کارروائی کرتے ہوئے 50 فی صد مواد ہٹا دیا گیا ہے، اور 31 ہزار 860 لنکس بھی بلاک کر دیئے گئے ہیں۔

پی ٹی اے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ لائیکی نے بھی 900 سے زیادہ لنکس اور یوٹیوب نے 36 ہزار ویڈیوز بلاک کر دی ہیں۔

Leave a Reply