اسحاق ڈار نے اگلے

اسحاق ڈار نے اگلے ہفتے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی

لندن : (ہم دوست نیوز)سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کی طرف سے پاکستان واپسی کی تصدیق کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وطن واپس آکر سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھاؤں گا اور امکان ہے کہ اگلے ہفتے کے اختتام پر میں پاکستان میں ہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے ماضی کی طرح اچھے طریقے سے نبھاؤں گا۔

نواز شریف نے اسحاق ڈار کو وطن واپسی سے روک دیا

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر کامیاب دورے کے بعد کل لندن واپس آئیں گے ، جہاں شہباز شریف اور نواز شریف مل کر مشورہ کریں گے اور جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کروں گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ عدالت نے ہماری درخواست منظور کرلی اور وارنٹ معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 اکتوبر تک واپسی کرلیں۔

Leave a Reply