عمران خان کی عشرہ

عمران خان کی عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ۔جوش و خروش سے منانےکی ہدایت

اسلام آباد : (ہم دوست نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے عشرہ رحمت اللعالمینﷺجوش وخروش سے منانے کی ہدایت کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان پیر کو لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، جہاں وہ اہم فیصلے کریں گے۔

” قوم کہتی ہے عمران خان مسڈ کال بھی دیں گےتو ہم آجائیں گے “

سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کواہم ہدایات جاری کردی ہیں۔
عمران خان سے سابق وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین نے ہدایت کی عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ جوش وخروش سے منایا جائے۔

سابق وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کا کہنا تھا کہ لاہورمیں علماء کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا ہے، منگل کو پشاور میں اور پھر اس کے بعد اسلام آباد میں بھرپور طریقے سے یہ ماہ مقدس منایا جائے گا۔

خیال رہے گذشتہ برس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا اور اس کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا تھا۔

Leave a Reply