حکومت گرنے کی پیشگوئی

پرویز خٹک نے 3 دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی

نوشہرہ : (ہم دوست نیوز) سابق وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک نے 3 دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے میں جہانگیرہ ڈھیری سماجی شخصیت اور ان کے بیٹوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت لاکر تبدیلی کا اعلان کردیا ہے،سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک مرتبہ پھر سے اقتدار میں لانا عوام کی ضد ہے۔

پرویز خٹک کا دبنگ بیان،اپوزیشن پر برس پڑے

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ملک سے مخلص نہیں ہیں، انہوں نے ہمیشہ عوام کو لوٹا ہےاور مسلسل لوٹتے ہی جارہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی مقبولیت کی وجہ نوجوان ہی ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ بے پناہ فرمائشوں سے تنگ آکر مولانا فضل الرحمان کو بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ مولانا صاحب آپ کو اسٹیٹ بینک کی چابی ہی دے دیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی حکومت خود مستعفیٰ ہو جائے گی اور انتخابات کا بھی جلد اعلان کردیا جائے گا۔ وفاقی حکومت آنیوالے 3 دنوں میں دھڑام سے گر جائے گی۔

پرویز خٹک نے 3 دنوں میں حکومت گرنے کی پیشگوئی کردی” ایک تبصرہ

Leave a Reply