کب سے ملنا شروع

75 روپے کا نوٹ کب سے ملنا شروع ہوگا ؟

کراچی : (ہم دوست نیوز) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی نسبت سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 75 روپے کا نوٹ ایشو کیا گیا ہے، جو کہ 30 ستمبر سے عوام کے لیے بھی دستیاب ہوگا.

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 75 روپے کا کرنسی نوٹ سٹیٹ بینک کی تمام شاخوں اور نجی بینکوں سے حاصل ہوسکتا ہے. اب اس نوٹ کو عام لین دین کے لئے بھی استعمال کیا جاسکے گا.

اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کردیا

واضح رہے کہ نئے کرنسی نوٹ کا رنگ پاکستانی پرچم کی مناسبت سے سبز رکھا گیا ہے.نوٹ کے ایک طرف قائد اعظم محمد علی جناح، فاطمہ جناح، علامہ محمد اقبال اور سرسید احمد خان کی تصویریں پرنٹ کی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب دیودار کے درخت اور مار خور کی تصویر ہے.

Leave a Reply